ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:سری لنکا کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست، بنگلادیش نے دو وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 15   (گروپ ڈی)

سری لنکا بمقابلہ بنگلا دیش

(Sri Lanka vs Bangladesh)

ڈیلاس،ٹیکساس

7جون 2024ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پندرھویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کوکانٹے دارمقابلے کےبعددووکٹوں سے ہرادیا۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 124 رنز بنائے۔ اوپنر پاتھم نسانکا(Pathum Nissanka) 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے17رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین نےبھی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے تین اہم کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

بنگلادیش نے125رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاورپلے میں بنگلادیش کےتین بلےباز صرف34کے مجموعی اسکورپرآؤٹ ہوکر واپس جاچکے تھے۔چوتھی وکٹ کی ساجھے داری میں توحید ہردوئے (Towhid Hridoy) اور لٹن داس نے (Litton Das) نے 63اہم رنزکااضافہ کیا۔لیکن اس کے بعدیکے بعددیگرے مزید چاروکٹیں گریں اوربنگلا دیش کی ٹیم مشکلات کا شکارہوگئی۔تاہم تجربہ کاربلےباز محموداللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک اوور قبل فتح دلا دی۔

سری لنکا کی جانب سے نوان تھوشارا (Nuwan Thushara)نے 18رنز دے کر 4 اور کپتان ہسارنگا(Wanindu Hasaranga)نے دوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

سری لنکا مسلسل دو میچز میں ناکامی کے بعدٹورنامنٹ کے پہلے مرحلہ میں ہی باہر ہونے کے قریب ہے۔

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button