ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ: یوگنڈاکی عالمی ٹورنامنٹ میں پہلی اور تاریخی کامیابی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 9 (گروپ سی)

یوگنڈابمقابلہ پاپوانیوگنی

(Papua New Guinea vs Uganda)

5 جون2024ء۔جارج ٹاؤن،گیانا

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024ء میں گروپ سی کے ایک میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹ سے شکست دے کرکرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژادریاضت علی شاہ(Riazat Ali Shah)میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

جارج ٹاؤن کے پرویڈینس اسٹیڈیم میں پاپوانیوگنی کو ٹاس ہارنے کےبعدایک مشکل پچ پر پہلےبلے بازی کرنا پڑی۔نتیجۃً ان کی پوری ٹیم19.1 اوورز میں 77 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ایکسٹرازکے علاوہ صرف تین بلےبازدس کا ہندسہ عبورکرسکے۔حری حری (Hiri Hiri)نے سب سے زیادہ 15رنزبنائے۔یوگنڈاکی طرف سے44 سالہ آف اسپنر فرینک سبوگا(Frank Nsubuga) نے اپنے 4 اوورز میں صرف 4 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرکےT20ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

ہدف کے تعاقب میں یوگنڈاکی اننگز کا آغازبھی مایوس کن تھا۔6کے مجموعی اسکور پرتین اورپھر26رنزپریوگنڈاکے پانچ کھلاڑی واپس جاچکے تھے۔ایسے میں ریاضت علی شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔وہ 56گیندوں پر33رنزبناکرآؤٹ ہوئے تو ٹیم کو جیت کے بالکل قریب کر چکے تھے۔

یوگنڈا نے 18.2 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔اور اپنی کرکٹ تاریخ میں ایک یادگار فتح حاصل کی۔

(رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button