ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ: بھارت نے آئرلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 8 (گروپ اے)

بھارت بمقابلہ آئرلینڈ

(India vs Ireland)

5 جون 2024ء۔ نساؤکاؤنٹی، نیویارک

T20کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء کے آٹھویں میچ میں بھارت نےیک طرفہ مقابلہ میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔بھارتی ٹیم نے 97 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 13ویں اوور میں حاصل کرلیا۔جسپریت بمرا (Jasprit Bumrah) کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی توبھارتی باؤلرز نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مخالف ٹیم کےبلےبازوں کو جم کر نہ کھیلنےدیا۔آئرلینڈ کےابتدائی 8 کھلاڑی 50 رنز پر آؤٹ ہوچکےتھے۔تاہم نوِیں وکٹ پر گریتھ ڈیلینی (Gareth Delany) اور جوشوا لٹل (Joshua Little)کی 27 رنز کی پارٹنر شپ نے آئرش ٹیم کو 77 کے اسکور تک پہنچا دیا۔آخری وکٹ کی شراکت میں مزید 19 رنز بنے لیکن آئرلینڈکی پوری ٹیم16اوورزمیں 97 رنزپرڈھیرہوگئی۔

آئرلینڈ کی جانب سے آٹھویں نمبرپربیٹنگ کرنے والےGareth Delany نے دوچوکوں اوردوچھکوں کی مددسے26 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی طرف سے ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya)نے 3اورعرشدیپ سنگھ(Arshdeep Singh) نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جسپریت بمرا(Jasprit Bumrah) نےتین اوورزمیں صرف چھ رنز کے عوض دو وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔روہت شرما(Rohit Sharma)کوپہلے اوورمیں کیچ چھوٹنے کی بدولت ایک موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپورفائدہ اٹھایا اور نصف سینچری اسکور کی۔ویرات کوہلی(Virat Kohli) صرف ایک رن بناکرمارک اڈیر(Mark Adair)کا شکاربنے۔دوسری وکٹ کی ساجھے داری میں روہت شرما اوروکٹ کیپر بلےباز رشبھ پنت (Rishab Pant) نے 54 رنزکااضافہ کرکے ٹیم کو جیت کے قریب کردیا۔

76کے مجموعی اسکورپرر روہت شرماکو ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔سوریا کمار یادیو (Suryakumar Yadav) صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔تاہم 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہنے والے Rishab Pant نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنارکیا۔

نیویارک کی drop-inپچ جہاں بلےبازوں کو کھیلنے میں نہایت دشواری کا سامناہے، کو سابق کرکٹرز اورماہرین کی جانب سے شدیدتنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے۔ اسی میدان پرآئرلینڈکی ٹیم اپنا دوسرا میچ 7جون کو کینیڈاکے خلاف کھیلے گی۔جبکہ بھارت کا اگلا ٹاکراپاکستان کے ساتھ 9جون کوہوگا۔

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button