ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ: انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کی نذر، جبکہ نیدرلینڈز نےنیپال کو شکست دے دی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 6 (گروپ بی)

انگلینڈ بمقابلہ اسکاٹ لینڈ

(England vs Scotland)

4 جون2024ء ۔برج ٹاؤن،باربیڈوس

امریکہ اورویسٹ انڈیزمیں جاری ٹی ٹوینٹی  کرکٹ ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈاوراسکاٹ لینڈکا میچ بارش کے باعث بلانتیجہ ختم ہوگیا۔اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملا۔

کنزنگٹن اوول برج ٹاؤن میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوا۔ اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔اوپنرز جارج مونسی(George Munsey) اور مائیکل جونز (Micheal Jones)نے شاندار بلے بازی کرتے  ہوئےپاورپلے میں 49رنز بنائے۔جس کے بعد  پھربارش برسنے لگی ا ور میچ طویل وقت کے لیے رُکا رہا۔

 بارش تھمنے کے بعد جب کھیل دوبارہ  شروع ہوا تو میچ کو دس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔اسکاٹ لینڈ نے دس اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز اسکور کیے، مائیکل جونز نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 اور جارج مونسی نے 41 رنز بنائے ۔

 ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ(DLS) کے تحت انگلینڈ کو 109رنز کا ہدف ملا۔تاہم اننگز کے وقفے کے دوران ایک مرتبہ پھرتیز بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے امپائرز نے میچ کی منسوخی کا اعلان کردیا ۔اوریوں یہ مقابلہ بغیر کسی نتیجہ کے اختتام کو پہنچا۔

سکاٹ لینڈکی ٹیم اپنا دوسرامیچ 6جون کونمیبیاکے خلاف برج ٹاؤن کے میدان پرکھیلے گی جبکہ انگلینڈ کا اگلا مقابلہ روایتی حریف آسٹریلیا کے ساتھ 8جون کو اسی گراؤنڈپرہوگا۔

میچ نمبر: 7 (گروپ ڈی)

نیدرلینڈز بمقابلہ نیپال

(Nepal vs Netherlands)

4 جون2024ء ۔ڈیلاس،ٹیکساس

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ  میں گروپ ڈی کے ایک میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو چھ وکٹ سے ہرادیا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرڈیلاس میں کھیلے گئے اس مقابلہ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر نیپالی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیپال کے بلےباز اننگزکے آغازسے ہی مشکلات کا شکاررہے اور کوئی بھی کھلاڑی  آزادانہ کھیل پیش نہ کرسکا۔اوران کی پوری ٹیم  آخری اوور میں صرف 106رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان روہت پوڈل (Rohit Paudel)نے پانچ چوکوں کی مدد سے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک(Logan van Beek) اور ٹم پرنگل(Tim Pringle) نے تین، تین جبکہ وین میکرین(van Meekeren) اورباس ڈی لیڈے (Bas de Leede) نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

106رنز کے جواب میں نیدرلینڈزکی پہلی وکٹ دوسرے اوورمیں 3رنزپرگری جب مائیکل لیوِٹ (Michael Levitt)ایک رن بناکرآؤٹ ہوئے۔تاہم دوسری جانب میکس اوداؤد(Max O’Down)نے بہترین باری کھیلی اور54رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ وکرم جیت سنگھ(Vikramjit Singh) نے 22رنز بنائے

ڈچ ٹیم نے ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بائیں ہاتھ کے سلوباؤلر ٹم پرنگل(Tim Pringle) کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

نیدرلینڈزکا اگلا مقابلہ 8جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف نیویارک میں ہوگا جبکہ نیپال کا دوسرامیچ سری لنکا کے ساتھ 11جون کو فلوریڈامیں کھیلا جائے گا۔

آج کے میچز(بدھ،5جون2024ء)

  1. گروپ اے:بھارت بمقابلہ آئر لینڈ۔بمقام نساؤکاؤنٹی،نیویارک۔مقامی وقت ساڑھے دس بجے صبح(14:30 GMT)
  2. گروپ سی:پاپوانیوگنی بمقابلہ یوگنڈا ۔بمقام جارج ٹاؤن،گیانا۔مقامی وقت ساڑھےسات بجے رات(23:30 GMT)
  3. گروپ بی:آسٹریلیا بمقابلہ عمان ۔بمقام برج ٹاؤن،باربیڈوس۔مقامی  وقت ساڑھے آٹھ بجے رات(00:30 GMT)

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button