مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۲۰ تا ۲۶؍مئی ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۲۴؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۷؍مئی ۲۰۲۴ء)

٭…۲۵؍مئی بروز ہفتہ: آج شام سوا پانچ بجے کے قریب واقفات نو یوکے کے سالانہ اجتماع کا اختتامی اجلاس بیت الفتوح میں منعقد ہوا جس میں حضور انور نے ایم ٹی اے سٹوڈیوز، اسلام آباد سے براہ راست (آن لائن) خطاب فرمایا۔

٭…۲۶؍مئی بروز اتوار: آج شام سوا پانچ بجے کے قریب واقفین نو یوکے کے سالانہ اجتماع کا اختتامی اجلاس بیت الفتوح میں منعقد ہوا جس میں حضور انور نے ایم ٹی اے سٹوڈیوز، اسلام آباد سے براہ راست (آن لائن) خطاب فرمایا۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button