ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں یوایس اے کی کینیڈا کےخلاف شاندار فتح!

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء

میچ نمبر: ۱ (گروپ اے)

یوایس اے بمقابلہ کینیڈا (USA vs Canada)

یکم جون ۲۰۲۴ء ۔ڈیلاس ،ٹیکساس

نوَیں مینز ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاحی مقابلہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ(یوایس اے) اورہمسایہ ملک کینیڈا کی ٹیموں کے مابین ڈیلاس کےگرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پہلی بارحصہ لے رہی یوایس اے کی ٹیم نےایرون جونز(Aaron Jones)کے جارحانہ ۹۴رنز کی بدولت سات وکٹوں سے شاندار اورتاریخی کامیابی حاصل کی۔

یوایس اے کے کپتان مونانک پٹیل(Monank Patel)نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔کینیڈا نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے ۱۹۴رنز کا بہترین اسکور بنایا ۔Navneet Dhaliwalنے ۴۴گیندوں پر ۶۱اورNicholas Kirtonنے ۳۱گیندوں پر ۵۱ رنز بنائے جبکہ Shreyas Movvaصرف ۱۶گیندوں پر ۳۲ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوایس اے کی جانب سے Harmeet Singh۲۷رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کرکے سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

ہدف کےتعاقب میں یوایس اے کا آغاز اچھا نہ تھا،Steven Taylorپہلے ہی اوورمیں بغیرکوئی رَن بنائے کلیم ثنا (Kaleem Sana)کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کپتان مونانک پٹیل ۱۶رنز بناکرآؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکورساتویں اوور میں صرف۴۲ رنز تھا۔تیسری وکٹ کی شراکت میں Andries GousاورAaron Jonesنے انتہائی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ۱۳۱رنز کا اضافہ کیا۔گوس ۶۵رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جونز ۱۰چھکوں اور۴چوکوں کی مددسےصرف۴۰گیندوں پر ۹۴رنزبناکر ناقابل ِ شکست رہےاورمیزبان ٹیم نے ۱۸ویں اوور میں ہدف پوراکرلیا۔Aaron Jones پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔

اہم ریکارڈ

  • یوایس اے کی جانب سے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب ہے۔
  • گوس اورجونز کے مابین ۱۳۱رنزکی پارٹنرشپ یوایس اے کی جانب سے کسی بھی وکٹ کے لئے سب سے بڑی شراکت ہے۔اسی طرح یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں۱۰۰رنز سے زائد کی تیز ترین شراکت کا بھی نیا ریکارڈ ہے۔
  • اس میچ میں کینیڈا کے Jeremy Gordonکے ایک اوور میں ۳۳رنز بنے جوکہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسرا مہنگا ترین اوور ہے۔

آئندہ میچز

۲`جون کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا مقابلہ گروپ سی میں میزبان ویسٹ انڈیزاورپاپوانیوگنی کے مابین گیانا میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے(14:30 GMT) شروع ہوگا۔

گروپ بی میں نمیبیا اور عمان کی ٹیمیں باربیڈوس میں مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے (00:30 GMT)مدمقابل ہوں گی۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button