اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلان ولادت

محمود احمد چغتائی صاحب ناروے سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے خاکسار کی بیٹی ڈاکٹر ہبۃالحئ چغتائی (واقفہ نو) اور عزیزم ماہر عزیز خان (واقف نو) ابن مسعود اکرم خان صاحب مرحوم کو مورخہ ۱۹؍اکتوبر ۲۰۲۳ء کو بیٹی سے نوازاہے جس کا نام زوہا انارا خان رکھا گیا ہے۔

نومولودہ کی والدہ ہبۃ الحئی چغتائی حضرت حکیم محمد حسین مرہم عیسیٰ صاحبؓ کی پڑپوتی اور محمد احمد چغتائی صاحب مرحوم کی پوتی ہیں اور حضرت مولانا عبد الرحیم درد صاحبؓ کی پڑنواسی اور مولانا محمد شفیع اشرف صاحب مرحوم کی نواسی ہیں جبکہ نومولود بیٹی کے والد عزیزم ماہر عزیز خان محمود اسلم صاحب کے پوتے اور مکرم فضل الٰہی بشیر صاحب مرحوم کے نواسے ہیں۔

دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے نومولود بیٹی کو صحت و سلامتی والی لمبی فعال زندگی عطا فرمائے۔ نیک، صالحہ، خادمہ دین اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے اور دینی و دنیوی حسنات سے نوازے۔آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button