نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۴؍اپریل ۲۰۲۴ء بروز جمعرات بارہ بجے بعد دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم ناصر احمد ججہ صاحب ابن مکرم فیض احمد ججہ صاحب (چیم۔ یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرم ناصر احمد ججہ صاحب ابن مکرم فیض احمد ججہ صاحب (چیم۔ یوکے)

۲۸؍مارچ ۲۰۲۴ء کو ۸۰ سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کا تعلق کوٹ آغا، سیالکوٹ سے تھا۔ پیشے کے لحاظ سے الیکٹریکل انجینئر تھے۔ سرکاری ملازمت کے دوران آپ کو مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن ہمیشہ ثابت قدم رہے۔مجلس خدام الاحمدیہ میرپور آزادکشمیر کے ضلعی قائد کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ آپ ایک نڈر اور پر جوش داعی الی اللہ تھے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہر ا تعلق تھا۔ ۲۰۱۴ء میں یوکے آئے اور لوکل جماعت ساؤتھ ہیم میں مختلف شعبوں میں خدمت کی توفیق پائی۔ بیت الفتوح میں بھی بطور والنٹیئر کام کرتے رہے۔مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

۱۔مکرمہ ریحانہ کوثر صاحبہ اہلیہ مکرم سید احمد صاحب (شیفیلڈ۔یوکے)

۱۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، ضرورتمندوں کا خیال رکھنے والی،صبروشکر کے جذبہ سے سرشار ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر قربانی پیش کرتی تھیں۔ اپنے بچوں کی دینی ودنیوی تعلیم کا بہت خیال رکھا اور ان کی اچھی تربیت کی۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں چھ بیٹیاں شامل ہیں۔

۲۔مکرم ساجد محمود صاحب ابن مکرم مبارک رسول صاحب (فیصل آباد)

۲۸؍فروری ۲۰۲۴ء کو مڈغاسکر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے والد نے ۱۹۷۰ء میں ایک خواب کے ذریعہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجد گزار،ایک نیک سیرت، مخلص اور باوفا انسان تھے۔آپ نے فیصل آباد میں نائب زعیم اعلیٰ مجلس فضل عمر کے علاوہ مقامی سیکرٹری مال، امام الصلوٰۃ، سیکرٹری تجنید اور زعیم حلقہ کے طورپر اور پھر مڈغاسکر میں لوکل سیکرٹری مال کے علاوہ مجلس انصار اللہ کے شعبہ مال میں خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بچے شامل ہیں۔

۳۔مکرمہ امۃالسلام صاحبہ اہلیہ مکرم نثار احمد ناصر صاحب مرحوم (لاہور)

۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو ۷۹سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے اپنا گھر نماز سینٹرکے لیے دیا ہوا تھا اور نمازیوں کے گھر آنے پربہت خوشی سے سب انتظام کیا کرتی تھیں۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، تہجد گزار، خوش اخلاق، مہمان نواز، صابرہ و شاکرہ، بڑی مخلص اور نیک خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہر ا تعلق تھا۔ دو نوجوان بیٹوں اور میاں کی وفات کا صدمہ بڑے صبر و ہمت سے برداشت کیا اور ہمیشہ خدا کی شکر گزار رہیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں چار بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ مکرم ڈاکٹر طارق انور باجوہ صاحب (نیشنل سیکرٹری تحریک جدید یوکے )کی خالہ اور مکرم عزیز احمد بلال صاحب (مربی سلسلہ ایڈیشنل وکالت تبشیر یوکے)کی پھوپھی تھیں۔

۴۔مکرم مصور احمد صاحب ابن مکرم شیخ محمد منظور صاحب(اوکاڑہ)

۱۸؍ستمبر ۲۰۲۱ء کو ۲۵ سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم تحریک وقف نو میں شامل تھے۔ آپ ناظم صحت جسمانی اور ناظم وقار عمل ضلع کے طور پرخدمت سر انجام دیتے رہے ہیں۔مرحوم اچھے اخلاق کے مالک ایک مخلص نوجوان اور اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

۵۔مکرم محمد الیاس تنویر صاحب ابن مکرم صوبیدار محمد حنیف صاحب مرحوم (ربوہ )

۵؍مارچ ۲۰۲۴ءکو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مولوی محمد حسین صاحب رضی اللہ عنہ ( المعروف سبز پگڑی والے) کے پوتے اور مکرم حکیم محمد دین صاحب مرحوم درویش قادیان (سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان و ناظم دارالقضاء و صدر صدر انجمن احمدیہ قادیان)کے داماد تھے۔آپ نے ۱۲ سال جماعت کے مختلف دفاتر میں خدمت کی توفیق پائی۔صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجد گزار، چندوں میں باقاعدہ ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

۶۔مکرم مبشر احمد صاحب ابن مکرم نور احمد صاحب(کنری ضلع عمر کوٹ سندھ)

۱۲؍اپریل ۲۰۲۳ء کو ۶۵ سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم دس سال سے زائد عرصہ تک تحریک جدید کی کنری میں اولڈ کاٹن فیکٹری میں بطور گارڈ ملازمت کرتے رہے ہیں۔ مرحوم صوم و صلوٰۃ کے پابند ایک نیک،مخلص اور باوفا انسان تھے۔ آپ مکرم حافظ زوہیب احمد صاحب (مربی سلسلہ) کے والد اور مکرم لئیق احمد طاہر صاحب (مربی سلسلہ )کے کزن تھے۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button