کلام حضرت مسیح موعود ؑ

وہ نسخہ بتا جس سے جاگے تُو رات (منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام)

کسی نے یہ پوچھی تھی عاشق سے بات

وہ نسخہ بتا جس سے جاگے تُو رات

کہا نیند کی ہے دوا سوز و دَرد

کہاں نیند جب غم کرے چہرہ زرد

وہ آنکھیں نہیں جو کہ گِریاں نہیں

وہ خود دل نہیں جو کہ بریاں نہیں

تُو انکار سے وقت کھوتا ہے کیا

تجھے کیا خبر عشق ہوتا ہے کیا

مجھے پوچھو اور میرے دل سے یہ راز

مگر کون پوچھے بجز عشق باز

جو برباد ہونا کرے اختیار

خدا کے لئے ہے وہی بختیار

جو اُس کیلئے کھوتے ہیں پاتے ہیں

جو مرتے ہیں وہ زندہ ہو جاتے ہیں

وہی وَحْدَہٗ لا شریک اور عزیز

نہیں اُس کی مانند کوئی بھی چیز

اگر جاں کروں اُس کی رہ میں فدا

تو پھر بھی نہ ہو شکر اُس کا ادا

(ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۱۶۸ تا ۱۶۹)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button