متفرق شعراء

مل کے سب نعرہ لگاؤ، احمدیت زندہ باد

روشنی دیکھو، دعا دو، احمدیت زندہ باد

کامیاب و کامران ہو، احمدیت زندہ باد

احمدیت دائمی ہے سرفراز و سر بلند

بالیقیں تم جانتے ہو، احمدیت زندہ باد

قوم سے ہے زندگی، ہم ایک زندہ قوم ہیں

سو برس سے سن رہے ہو، احمدیت زندہ باد

جو تمہارے منہ میں آئے تم کہو شرماؤ مت

ایک میری بات سُن لو، احمدیت زندہ باد

ساتھ میرے تم بھی شامل ہو بہ آواز بلند

مل کے سب نعرہ لگاؤ، احمدیت زندہ باد

سچ کہو اے صاحبو، دیده ورو، دانش ورو!

کیا غلط ہے تم جو کہہ دو، احمدیت زندہ باد

ہے ہمارا اِک خلیفہ دوسروں کے پاس کیا!

غور کر کے دیکھ تو لو، احمدیت زندہ باد

(ڈاکٹر عبد الکریم خالد)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button