اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست ہائے دعا

٭…حافظ نعمان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد زبیر احمد خان صاحب ابن مقصود احمد خان صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ کنری ۲۳؍جنوری سے ہسپتال میں داخل ہیں۔

موصوف ۱۹۹۴ء سے دل کے مریض ہیں۔ ۲۰۰۱ء میں آپ کی انجیو پلاسٹی ہوئی تھی اور ۲۰۱۸ء میں بائی پاس ہوا تھا۔ اب آپ کی طبیعت خاصی خراب ہے۔ڈاکٹرز صحت کی خرابی کی وجہ سے انجیو گرافی نہیں کر پارہے اور ادویہ کے ذریعہ خاطر خواہ افاقہ نظر نہیں آرہا۔

٭…سرفراز احمد صاحب نیشنل سیکرٹری تحریک جدید و وقف جدید جماعت احمدیہ لائبیریا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی خوش دامن نذیراں بی بی صاحبہ اہلیہ عبد الحمید صاحب اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔۲۵؍جنوری کو انہیں فالج کا حملہ ہوا جس سے دماغ کی طرف خون کی گردش متاثر ہوئی ہے۔ موصوفہ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کی بھی مریضہ ہیں۔

(مرسلہ:فرخ شبیر لودھی،نمائندہ الفضل انٹرنیشنل لائبیریا)

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے مریضان کو تمام پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتے ہوئے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔آمین

سانحہ ارتحال

٭…آصف شہزاد بھٹی صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد بشیر احمد بھٹی صاحب ابن محمد حسین بھٹی صاحب مورخہ۱۳؍جنوری ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ ۸۵؍سال کی عمر میں ہمبرگ، جرمنی میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں ۔انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ تقریباً عرصہ۳۷؍سال فرینکفرٹ میں مقیم رہے اور باوجود معذوری کے آپ نے ایک لمبا عرصہ جماعت احمدیہ جرمنی کے شعبہ مال میں بطور انٹرنل آڈیٹر خدمت سر انجام دینے کی توفیق پائی۔ پھر ۲۰۱۱ء میں خاکسار کے پاس ہمبرگ تشریف لے آئے ۔

آپ چندہ جات میں باقاعدہ،صوم و صلوٰۃ کے پابند، باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرتے اور معذوری کے باوجود باقاعدگی سے جماعتی اجلاسات اور دیگر پروگراموں میں شرکت کرتے تھے ۔خلافت سے محبت کرنے والے تھے ۔

۱۸۹۲ء میں خاندان میں احمدیت کا نفوذ آپ کے نانا حضرت میاں علی محمد صاحبؓ کے ذریعہ ہوا جب آپؓ نے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے ہاتھ پر بیعت کی۔۱۹۰۳ء میں جب حضرت اقدس مسیح موعودؑ مقدمہ کرم دین کے سلسلہ میں جہلم تشریف لائے تو آپ کے والد محمد حسین صاحب نےبیعت کی ۔

آپ نے سوگواروں میں خاکسار کے علاوہ تین بیٹیاں دو پوتے،ایک پوتی، چار نواسیاں اور دو نواسے چھوڑے ہیں۔ آپ کی نماز جنازہ Friedhof Stellingen Hamburg میں مکرم لئیق احمد منیر صاحب مربی سلسلہ ہمبرگ نے پڑھائی ۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل بخشے اور ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button