https://youtu.be/NDwiUiWxSGY حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ احد کی لڑائی کے دن رسول کریمﷺ کے ان چار دانتوں میں سے ایک دانت توڑ دیا گیا تھا جن کو رباعیہ کہتے ہیں اور آپﷺ کا سر مبارک زخمی کردیا گیا، آپ خون پونچھتے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے کہ وہ قوم کیونکر فلاح یاب ہوسکتی ہے جس نے اپنے نبیؐ کا سر زخمی کیا اور اس کے دانت توڑ دیے اس حال میں کہ وہ انہیں اللہ کی طرف بلارہاتھا۔ (مسلم ،کتاب الجھاد و السیر، باب غَزْوَةِ أُحُدٍ،حدیث نمبر ۱۷۹۱)