کچھ جامعات سے

مقابلہ تیز پیدل چلنا (Power Walk) جامعہ احمدیہ جرمنی

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مجلس العاب کے تحت سارا سال طلبہ کے درمیان ورزشی مقابلہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ تدریسی سال ۲۰۲۲-۲۳ء کا پہلا مقابلہ جات مورخہ ۲۱؍اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ کو ’’مقابلہ تیز پیدل چلنا‘‘ منعقد ہوا۔ اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

یہ ورزشی مقابلہ چونکہ جامعہ احمدیہ جرمنی کے احاطے میں منعقد ہونا تھا اس لیے مجلس العاب نے پیدل چلنے کے لیے ایک Trackمتعین کیا جو ۷کلو میٹر پر مشتمل تھا۔

مقابلہ سے ایک روز قبل تمام شعبہ جات کےناظمین کی میٹنگ ہوئی اور جملہ امور کو حتمی شکل دی گئی اسی طرح تمام طلبہ کو ایک ویڈیو دکھائی گئی جس کے ذریعے تیز پیدل چلنے کا صحیح طریق کار اور اصول بتائے گئے۔ اسی طرح العاب کمیٹی نے پیدل چلنے والے راستہ کو حتمی شکل دی۔

مورخہ ۲۱؍اکتوبر کی صبح ۸بج کر۴۰ منٹ پر تمام طلبہ جامعہ کے ہال میں اکٹھے ہوئے۔ حسب روایت آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم فطین احمد نے کی ۔

مقابلہ کا آغاز محترم مبارک احمد تنویرصاحب، استاد جامعہ جرمنی نے دعا سے کیا۔ مقابلہ کے متعین راستے پر طلبہ ڈیوٹی پر مقرر تھے اسی طرح مقابلہ کے دوران اور بعد میں ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

تیز پیدل چلنے کے مقابلہ میں عزیزم مامون احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عزیزم نے مقررہ فاصلہ ۴۳منٹ اور ۳۳سیکنڈ میں مکمل کیا۔ پہلی دس پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے نام یہ ہیں۔ مامون احمد، یونس یوسف،ثمر بٹ، ارسلان احمد چیمہ، سفیر ابراہیم،جاذب عزیز، مبارز احمد بھٹی، ولید احمد خان، فیاض احمد اور عدنان احمد بٹ۔

گروپس کے لحاظ سے اول پوزیشن صداقت، دوم امانت، سوم دیانت اور چہارم قناعت نے حاصل کی۔

اللہ تعالیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے یہ اعزاز مبارک کرے، آمین۔ آخر پر وائنڈ اپ مکمل کیا گیا اور بخیرو خوبی یہ مقابلہ اختتام پذیر ہوا۔

(رپورٹ: حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button