متفرق شعراء

اے خدا مجھ کو تو دنیا میں مزا آتا نہیں منظوم کلام حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ

اے خدا مجھ کو تو دنیا میں مزا آتا نہیں

اس جہاں کا کوئی بھی منظر مجھے بھاتا نہیں

کُفر منزل اوج کی طے کر رہا ہے رات دن

تجھ سے اسلام کیوں آگے بڑھا جاتا نہیں

گر مسلمانوں نے چھوڑا احمدی تیار ہے

خدمتِ دیں میں وہ مرنے سے بھی گھبراتا نہیں

عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر چیز سے تیار ہیں

ظلم اب اسلام پر ہم سے سہا جاتا نہیں

جان و دل حاضر ہیں تیری راہ میں پر اے خدا!

بے مدد ان نیم جانوں سے لڑا جاتا نہیں

اے مسلمانو! اٹھو غفلت کو اپنی چھوڑ دو

کیا تمہیں اسلام پر بھی رحم کچھ آتا نہیں

چاہتے ہو تم اگر اسلام پھر پھولے پھلے

’’چھوڑ دو وہ راگ جس کو آسماں گاتا نہیں‘‘

(شعراء احمدیت مصنفہ سید سلیم شاہجہانپوری صفحہ ۱۴۶)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button