افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ عربی قصیدہ کا انعقاد

(شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

مجلس علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام مورخہ ۲۷؍ اگست بروز اتوار بعد نماز عصر مقابلہ عربی قصیدہ منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر ۲۶؍ طلبہ نے حصہ لیا۔ طلبہ کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے تین ، تین طلبہ نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی جبکہ دیگر طلبہ نے انفرادی طور پر حصہ لیا۔ مقابلہ کی تمام کارروائی عربی زبا ن میں جاری رہی۔ مقابلہ کا نتیجہ کچھ اس طرح رہا: اول : عزیزم حسین عمر Mpenda(درجہ ثالثہ)دوم:عزیزم حافظ عبد الرحمٰن Rundo (درجہ ممہدہ) سوم:عزیزم نصر اللہ مسرور(درجہ ممہدہ)

اس مقابلہ میں گروپس کے مابین مجموعی طور پر ’’شفقت گروپ‘‘ کے نمائندگان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اجتماعی دعا کے ساتھ مقابلہ کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button