یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کےتحت صنعت و تجارت سیمینارکا انعقاد

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

مکرم قاسم احمد خاں سراء صاحب نیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ تحریر کرتے ہیں کہ

احبابِ جماعت کے کیریئر کی ترقی اور ذاتی کاروبار شروع کرنے میں ان کی مدد کے حوالہ سے جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کے شعبہ صنعت و تجارات نےمورخہ ۲۸؍اپریل ۲۰۲۳ء بروز جمعہ جماعت آرگاؤ کے نماز سنٹر میں معلومات اور مفید مشوروں سے بھر پور ایک کامیاب نیٹ ورکنگ سیمینار منعقد کیا۔جس میں کل ۲۳؍ احباب شامل ہوئے۔

پروگرام کا آغاز شام ساڑھے سات بجے مکرم ولید طارق تار نتسر صاحب نیشنل امیر جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈکی صدارت میں تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد خاکسار نیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت نے تمام حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس سیمینار کا پس منظر بیان کیا اور موضوع کی وضاحت کی۔اس کے بعد تقریب کی پہلی پریزنٹیشن میں مکرم ملک شاہد اقبال صاحب نے اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں قریبی علاقے، محلےیا کام کی جگہ پر تعلقات بنانے اور انہیں برقرار رکھنے کے طریقے بیان کیےاور ایسی مثالیں بیان کیں جہاں ان کا نیٹ ورک ان کے کام آیا۔ دوسری پریزنٹیشن میں مکرم محمود الرحمٰن انور صاحب نے ملکی و بین الاقوامی سطح کی سیاسی،مذہبی،سماجی اور فلاحی تنظیموں، اداروں اور سفارت کاروں سے ذاتی تعلقات استوار کرنے کے بارہ میں بتایا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ذاتی تجربات بیان کیے۔اس کے بعد سامعین کو دونوں مقررین سے سوالات کرنے کا موقع دیا گیا۔

آخر میں محترم امیر صاحب نے اپنے مختصر تقریر میں احبابِ جماعت کونیٹ ورکنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تبلیغ کرنے کا ایک طریقہ بھی ہو سکتا ہے اس لیے احمدی تاجروں اور پیشہ ور افراد کو اپنی تبلیغی سر گرمیوں میں بھی اس کا استعمال کرنا چاہیے۔آخر میں خاکسار نے مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ دعا کے بعدشرکاءکی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیااور مغر ب و عشاء جمع کر کے ادا کی گئی۔

(رپورٹ:صبا ح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button