https://youtu.be/6UU92vxx73g?t=2591 باپ (بیٹی سے ): ذرا بتائو تو، مرچوں میں کون سا وٹامن پایا جاتا ہے؟ بیٹی : مرچوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ باپ : وہ کیسے ؟ بیٹی: کیونکہ جب ہم مرچیں کھاتے ہیں تو سی سی کرتے ہیں۔ ٭… ٭… ٭… ٭ تم نے کار کیوں چوری کی ؟ جج نے ملزم سے پوچھا۔ ملزم : جناب ! کار قبرستان میں کھڑی تھی، میں نے سوچا شاید اس کے مالک کا انتقال ہو چکا ہے۔ ٭… ٭… ٭… ٭ مریض ماہر نفسیات سے: ڈاکٹر صاحب میرا جلدی سے علاج کیجیے مجھے کوئی بات ایک لمحہ بھی یاد نہیں رہتی۔ ڈاکٹر: ایسا کب سے ہے؟ مریض: کیا کب سے ہے؟ ٭… ٭… ٭… ٭