https://youtu.be/DjUfyd0ZkEo حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ اگر کسی شخص کے دروازے پر نہر جاری ہو اور وہ روزانہ اس میں پانچ دفعہ نہائے تو تمہارا کیا گمان ہے۔ کیا اس کے بدن پر کچھ بھی میل باقی رہ سکتی ہے؟ صحابہؓ نے عرض کی کہ نہیں یا رسول اللہؐ! ہرگز نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہی حال پانچوں وقت کی نمازوں کا ہے کہ اللہ پاک ان کے ذریعہ سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ (بخاری، كِتَاب مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ، بَابُ الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَةٌ)