متفرق شعراء

لاجرم وہ آدمی تھے باوفا

ڈاکٹر مرزا مبشرؔ چل بسے

چھوڑ کر دنیا، فلک کے ہو گئے

پھول چہرہ نرم لہجہ، باوقار

تھا غلامانِ خلافت میں شمار

دلنشیں انداز اور اطوار تھے

دیکھنے میں بس سراپا پیار تھے

خاص تھا ان کا طبابت میں مقام

حلقۂ اغیار میں بھی ایک نام

خوبیوں کا معترف تھا اِک جہاں

ان کے قائل تھے بزرگ و نوجواں

خدمتِ دیں، خدمتِ انسانیت

بس رہی پیشِ نظر ہر ایک وقت

تھے بہت مخلص وہ اپنے کام سے

ان کو ہمدردی تھی خاص و عام سے

ان سے کچھ میرا تعلق بھی رہا

لاجرم وہ آدمی تھے باوفا

ان کی رحلت پر ظفرؔ صدمہ ہوا

یاد کر کے ان کو دیتا ہوں دعا

(مبارک احمد ظفرؔ )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button