افریقہ (رپورٹس)

جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سرگرمیاں

(سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

مکرم اثمار احمد صاحب استاد جامعہ احمدیہ سیرالیون کی طرف سےگذشتہ دنوں جامعۃ المبشرین سیرالیون میں ہونے والے کچھ پروگراموں کی مختصر رپورٹ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

مقابلہ حفظِ قصیدہ فی مدح خاتم النبیین ﷺ

مورخہ یکم مارچ کوبعد از نمازِ عصر مجلس علمی جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ اہتمام مجلس علمی کے تین گروپس نور، محمود اور ناصرکے مابین مقابلہ حفظِ قصیدہ فی مدح خاتم النبیینﷺ منعقد کیا گیا۔ الحمدللہ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سےہو ا جوکہ درجہ رابعہ کے طالب علم عزیزم حمزہ ایل کاموکائی نے کی۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے پانچ پانچ طلبہ نے شرکت کی۔ تین اساتذہ جامعہ احمدیہ سیرالیون، مکرم حامد علی بنگورا صاحب، مکرم فورنا مورلائی صاحب اور مکرم نعیم احمد گوہرصاحب نے بطو ر منصفین فرائض سر انجام دیے۔ایک دلنشین مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن نور گروپ کے طالب علم عزیزم حسین اے کمارانے حاصل کی جبکہ نور گروپ کے ہی عزیزم ابراہیم ایس کوروما دوسری اور ناصر گروپ کے عزیزم مورلائی اے کمارا تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ بارک اللّٰہ لھم۔

مقابلہ حفظِ قرآنِ پاک

مورخہ ۸؍ مارچ ۲۰۲۳ء بعد از نمازِ عصر مجلس علمی جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ اہتمام مجلس علمی کے تین گروپس نور،محموداورناصرکے مابین مقابلہ حفظِ قرآنِ پاک منعقد کیا گیا۔الحمدللہ۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے پانچ پانچ طلبہ نے شرکت کی۔ تین اساتذہ جامعہ احمدیہ سیرالیون، حامد علی بنگورا صاحب، فورنا مورلائی صاحب اور نعیم احمد گوہرصاحب نے بطو ر منصفین فرائض سر انجام دیے۔ایک دلنشین مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن نور گروپ کے طالب علم عزیزم سلیمان سو نے حاصل کی جبکہ نور گروپ کے ہی عزیزم ابراہیم ایس کوروما دوسری اور محمودگروپ کے عزیزم محمدبی کوروما تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ بارک اللّٰہ لھم ۔

مقابلہ کوئز قرآنِ کریم

مورخہ ۱۵؍مارچ بعد نمازِ عصر پارہ نمبر ا تا ۴ ترجمہ مع تفسیری نوٹس پر مشتمل کوئز پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے چارچار طلبہ نے شرکت کی۔ تین اساتذہ جامعہ احمدیہ سیرالیون مکرم حامد علی بنگورا صاحب، مکرم فورنا مورلائی صاحب اور مکرم اثمار احمدصاحب نے بطو رمنصفین فرائض سر انجام دیے۔ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن ناصر گروپ کے طلبہ عزیزان جبریل احمد کمارا،مورلائی اے کمارا،ابراہیم ایم تلا،محمد وائی کمارانے حاصل کی جبکہ نور گروپ کے عزیزان ادریسا سعیدو بائی کاربو ، حسین اے کمارا، عبداللہ سیسے ،خالد اے پائی دوسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ بارک اللّٰہ لھم ۔

عشائیہ

مورخہ ۱۸؍مارچ کو بعد نمازِ مغرب و عشاء مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ سیرالیون کے اعزاز میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں افسر صاحب جلسہ سالانہ سیرالیون کو بھی اس میں مدعو کیا گیا تھا۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد طلبہ کی طرف سے مزاحیہ خاکے پیش کیے گئے جن سے تمام شاملین خوب محظوظ ہوئے۔افسر صاحب جلسہ سالانہ نے جامعہ احمدیہ کے جملہ طلبہ کا جلسہ پر ڈیوٹیوں کی ادائیگی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آخر پر امیر صاحب نے طلبہ کی جلسہ سالانہ پر خدمات کو سراہا اور دعا کروائی۔ بعدازاں تمام حاضرین کی خدمت میں پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

جلسہ یومِ مسیحِ موعود

مجلس ارشاد کے زیرِ اہتمام مورخہ ۱۹؍مارچ کو جلسہ یومِ مسیحِ موعود منعقد کروانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ ۔مکرم پرنسپل صاحب کی زیرِ صدارت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد نظم پیش کی گئی۔ پروگرام میں تین تقاریر ہوئیں ، پہلی تقریر عزیزم سلیمان سو متعلم درجہ رابعہ نے ‘‘امام مہدی کے ظہور کی اہمیت’’ کے عنوان پر کی۔دوسری تقریرمیں مکرم اثمار احمد صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ‘‘حضرت مسیح موعودؑ کا عشقِ رسولﷺ’’ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔اور آخر میں مکرم نعیم احمد گوہرصاحب نے ‘‘حضرت مسیح موعودؑ بطوراسلام کے پہلوان’’ کے موضوع پرتقریر کی۔آخر میں طلبہ کو سوالات کا موقع دیا گیا بعد ازاں مکرم پرنسپل صاحب نے دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام کروایا۔ فجزاہم اللہ احسن الجزاء

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button