افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز۔ تکمیلِ حفظ قرآن

(حافظ مبشر احمد جاوید مبلغ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳۱؍مارچ ۲۰۲۳ء بروز جمعۃ المبارک مدرسۃ الحفظ کے ایک طالب علم عزیزم عبدالکریم بوآچی یی آدم ولدالحاج عبدالکریم بوآچی یی آدم صاحب پرنسپل نرسنگ اینڈ مڈ وائفری ٹریننگ کالج Sekondi، ویسٹرن ریجن، گھانا نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔الحمدللہ

اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزم و سلسلہ کے لئے مبارک فرمائے اور بچے کے لیے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔آمین۔

عزیزم فروری ۲۰۲۱ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوا اور ۲ سال اور ۲ ماہ میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ بحیثیت استاد مورخہ ۳۱؍مارچ کو خاکسار نے ان سےآخری سبق سنا اور اس نئے حافظ کو مبارکباد دی۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز(مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۸۳ طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق گھانا، برکینا فاسو، آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، لائبیریا، ٹوگو، بینن، گیمبیا اور پاکستان سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد۲۵ ہے۔ ان طلبہ کا تعلق گھانا، گیمبیا،گنی بساؤ اور لیبیا سے ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button