متفرق شعراء

رمضان کا پیغام

رمضان کا ہے مقصد تقویٰ میں بڑھتے جانا
ہر اک خطا سے بچنا زہد و ہدیٰ کو پانا

گنتی کے چند دن ہیں ان سے نہ رہنا بے فیض
ہے بد نصیب جس نے مقصد نا اس کا جانا

لیل و نہار اس کے ہیں رحمتوں سے معمور
ہر لحظہ اس کا یادِ مولا سے تم سجانا

دامن کو نیکیوں سے اور برکتوں سے بھرنا
ہر اک گنہ سے توبہ کر کے خدا منانا

خلقِ خدا کی خدمت قربِ خدا کی ضامن
اس رہ پہ چل کے اپنے محبوب کو بھی پانا

اس کو رضا و بخشش مولا کی ہو مبارک
رمضان کا یہ دل سے پیغام جس نے مانا

(ابو بلال)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button