متفرق مضامین

ہدایت کے بعد گمراہی سے بچنے کی دعا

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَ ہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ

(آل عمران:۹)

ترجمہ: اے ہمارے ربّ!ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو۔ اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔یقیناًتو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔

حضرت ام سلمیٰؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ اکثر یہ دعا کرتےتھے کہ اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر قائم کر دے۔آپؓ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہؐ!کیا دل بدل بھی جاتے ہیں؟حضورؐ نے یہ قرآنی دعا پڑھ کر سنائی اور فرمایا کہ امکانی طورپر ہر انسان کے پھسلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس لیے یہ دعا کثرت سے پڑھنی چاہیے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button