متفرق شعراء
شہدائے احمدیت برکینا فاسو

بد ارادہ سے یہ مسجد میں گھسے ظالم یزید
کر دیے نو(۹) احمدی برکینا فاسو کے شہید
وہ بلالی روح سے جانیں فدا کرتے رہے
صدق کا پرچم نہ چھوڑا ہو گئے سارے شہید
رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو اس دیس میں
خون کے قطروں سے لاکھوں احمدی ہوں گے مزید
ظالمو کابل کا ہی انجام بد، گر دیکھتے
پھر کبھی کرتے نہ تم یہ کام گندا اور پلید
تم خدا کے قہر سے بچ کر کہاں اب جاؤ گے
اب غضب بھڑکے گا تم پر میرے مولا کا شدید
(خواجہ عبدالمومن ناروے)