اطلاعات و اعلانات

اعلان برائے داخلہ جامعہ احمدیہ یوکے 2023ء

جامعہ احمدیہ یوکے کی درجہ ممہدہ کیلئے داخلہ ٹیسٹ (تحریری امتحان و انٹرویو)04اور05جولائی 2023ء کو انشاء اللہ جامعہ احمدیہ یو کے میں ہو گا۔ داخلہ ٹیسٹ میں شمولیت کے قواعد حسب ذیل ہیں:۔

تعلیمی معیار:

جامعہ احمدیہ یوکے میں داخلہ کیلئے درخواست دہندگان میں سے A-Levelsکافائنل امتحان پاس کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

درخواست دہندہ کیلئے A-Levelsکے فائنل امتحان میں کم از کم تین مضامین میں Bگریڈ اور جی سی ایس ای (GCSE) کے مضامین میں 8 اور 9گریڈہونا ضروری ہے۔ BTEC کے طریق تعلیم میں پاس کیا ہوا امتحان جامعہ احمدیہ یوکے میں داخلہ کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا۔

عمر: جی سی ایس ای(GCSE)پا س کر نے والے طالب علم کی زیادہ سے زیادہ عمر17سال اور اے لیولز (A-Levels)پا س کرنے والے طالب علم کی زیادہ سے زیادہ عمر19سال ہونی چاہیئے۔

میڈیکل سرٹیفیکیٹ:

درخواست دہندہ کی صحت کے متعلق ڈاکٹر (GP)کی طرف سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ انگریزی زبان میں درخواست کے ساتھ منسلک ہونا چاہیئے۔

تحریر ی ٹیسٹ و انٹرویو:

در خواست دہندہ کا ایک تحریری ٹیسٹ اور ایک انٹرویو ہوگا۔جس میں سے ہر دو میں پاس ہونا لازمی ہے۔ انٹرویو کیلئے صرف اسی کینڈیڈیٹ کو بلایا جائے گا جو تحریری ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے گا۔تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کیلئے قرآن کریم ناظرہ، وقف نو سلیبس اور انگریزی و اردو زبان لکھنا، پڑھنا اور بولنا بنیادی نصاب ہو گا۔ تاہم ترجمہ قرآن کریم ،احادیث نبویﷺ،کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور عام و دینی معلومات کے بارہ میں بھی کینڈیڈیٹ کا اس طور پر جائزہ لیا جائے گا کہ ان چیزوں میں بھی اس کا مناسب حد تک علمی رجحان موجود ہے کہ نہیں۔

درخواست دینے کا طریق:

درخواست، متعلقہ درخواست فارم پر درج ذیل دستاویزات کے ساتھ ہی قابل قبول ہو گی، نامکمل درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی:۔

۱۔ درخواست فارم مع تصدیق نیشنل امیر صا حب ۔

۲۔درخواست دہندہ کی صحت کی بابت میڈیکل سرٹیفیکیٹ(بزبان انگریزی )۔

۳۔ جی سی ایس ای /اے لیولزکے سرٹیفیکیٹ کی مصدقہ نقل۔نتیجہ کے انتظار کی صورت میں سکول یا ٹیوٹر کی طرف سے متوقع گریڈز (Projected Grades)پر مشتمل خط۔

۴۔ پاسپورٹ کی مصدقہ نقل۔

۵۔ درخواست دہندہ کی ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو۔

۶۔درخواست دہندہ کے برتھ سرٹیفیکیٹ کی مصدقہ نقل۔

متفرق ہدایات:

۱۔ درخواست میں کینڈیڈیٹ کے نام کے سپیلنگ وہی لکھے جائیں جو پاسپورٹ میں درج ہیں۔

۲۔ مصدقہ درخواست جامعہ احمدیہ یوکے میں30مئی2023ء تک پہنچنی لازمی ہے، اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

۳۔ جامعہ احمدیہ یو کے کا ایڈریس درج ذیل ہے:۔

Jamia Ahmadiyya UK Branksome Place Hindhead RoadHaslemere GU27 3PN

Tel: +44(0)1428647170 +44(0)1428647173

Mob: +44(0)7988461368 Fax: +44(0)1428647188

۴۔ رابطہ کیلئے جامعہ احمدیہ کے اوقات سوموار تا ہفتہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہیں۔

(پرنسپل جامعہ احمد یہ یو کے)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button