افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

نعتیہ محفل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا

محض اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور احسان سے مورخہ 24؍نومبر2022ء بروز جمعرات جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کو ایک نعتیہ محفل منعقد کر نے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ پھر آنحضرتﷺ کی ایک حدیث مبارکہ کے عربی الفاظ اور اس کا ترجمہ پیش کیا گیا۔ ایک طالب علم نے مترنم آواز کے ساتھ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کا نعتیہ کلام پڑھا اور اس منظوم کلام کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کےخلفائے کرام کے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اقتباسات پیش کیے گئے۔

آج کی اس تقریب کے مہمان مقرر مکر م ولید احمد صاحب نے محبت رسول اور اس کے شیریں ثمرات کے موضوع پر تقریر پیش کی جس کے بعد وائس پرنسپل مکرم مرزا خلیل احمد بیگ صاحب نے اس بابرکت مجلس کا اختتام دعا سے کروایا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو آنحضرتﷺ کے اسوہ حسنہ اور آپ کی پاکیزہ سیرت کو اپنی زندگی کے ہر پہلو میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: ابراہیم حفیف۔ استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button