افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

قرآن سیمینار جامعۃ المبشرین برکینافاسو

(محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینا فاسو)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعۃ المبشرین برکینافاسو کو مجلس ارشاد کے تحت مورخہ 27؍اکتوبر 2022ء کو قرآن سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام کی تیاری کے لیے ممبران مجلس ارشاد کی ایک میٹنگ کرکے تمام مقررین اور موضوعات وغیرہ کو فائنل کیا گیا اور تیاری شروع کر دی گئی۔ اس سیمینار کی صدارت مکرم اکبر احمد طاہر صاحب استاد جامعۃ المبشرین برکینافاسو نے کی۔

سیمینار کا آغاز سوا گیارہ بجے ہال جامعۃ المبشرین میں تلاوت قرآن مجید سے ہواجو کہ عز یزم مادو کولیبالی طالب علم سال اول نے کی اور اس کا فرنچ ترجمہ عزیزم تراؤرے سالف طالب علم سال دوم نے پیش کیا۔

تلاوت کے بعد حضرت مسیح موعودؑ کا منظوم کلام ’محاسن قرآن کریم‘ میں سے چند اشعار جامعہ کے طلبہ عزیزم بویاغی علیو اور سانا موسیٰ سال دوم نے ترنم کے ساتھ پیش کیے اور ان کا فرنچ ترجمہ بھی پیش کیا۔

اس کے بعد تقاریر کا آغاز ہوا۔ پہلی تقریر عزیزم بارو یوسف طالب علم سال دوم کی تھی جس کا موضوع قرآن کریم کی اہمیت و افادیت تھا۔ دوسری تقریر عزیزم ناہی احمد طالب علم سال سوم کی تھی جس کا موضوع عظمت اور شان قرآن کریم از اقتباسات حضرت مسیح موعودؑ تھا۔ تیسری اور آخری تقریر صدر صاحب مجلس نے کی جس میں قرآن کریم کو سیکھنے اور سکھانے اور حضرت مسیح موعوؑد کےعشق قرآن کے حوالے سے بات کی۔ تقریب کے آخر پر پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینا فاسو نے بھی طلبہ کو قرآن کریم کے پڑھنے کے متعلق نصائح کیں اور سب کا شکریہ ادا کیا اور یوں دعا کے ساتھ اس سیمینار کا اختتام ہوا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قرآن کریم کی تلاوت کرنے، اس کے حقیقی معنوں کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button