متفرق شعراء
دل و جاں سے تیری اطاعت کریں گے
محبت کریں گے مودت کریں گے
دل و جاں سے تیری اطاعت کریں گے
زمانے کو ہم کچھ نہیں جانتے ہیں
زمانے کی ہم کچھ نہیں مانتے ہیں
زمانہ دغا ہے زمانہ فریبی
زمانے کی ہر بات کو جانچتے ہیں
تو مسرور ہے تو ہی مسرور ہم بھی
تو مسرور ہو یہ ہی چاہت کریں گے
اطاعت کا نغمہ محبت کی چادر
ہمیشہ رہے گی عقیدت کی چادر
ہمیشہ وفا تھام کر ہی رہیں گے
کہ اوڑھے ہوئے ہیں شریعت کی چادر
خلافت کی ہر دم حفاظت کی خاطر
دعاؤں سے ہر دم ہی نصرت کریں گے
یہ وعدہ ہمارا یہ پیمان تجھ سے
رہے گی ہماری یہ پہچان تجھ سے
کہاں جائیں گے ہم ترے در سے اٹھ کے
ہمارا تو ہر ایک عنوان تجھ سے
مسیحا ہے تُو، تُو تو دل کا دیاؔ ہے
سو روشن ہر اِک دل کی ظلمت کریں گے
(دیا جیم فجی)