افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ اردو نظم

(شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

مجلسِ علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام مورخہ 27؍اکتوبر بروز جمعرات ’’مسجد مسرور‘‘ میں مقابلہ اردو نظم منعقد ہوا۔

مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مکر م معلم شمعون جمعہ صاحب (استاد جامعہ) نے قواعد پڑھ کرسُنائے۔ مکرم ایاز احمد ڈوگر صاحب اور خاکسار (اساتذہ جامعہ) نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔ جبکہ دیگر اساتذہ بھی بطور مہمان تشریف لائے۔ اس مقابلہ کا نصاب جماعتی اردو نظموں میں سے کسی نظم کے تین اشعار خوش الحانی سے پڑھنا تھا۔ 22طلباء نے بھر پور تیاری کے ساتھ اس مقابلہ میں حصہ لیا۔

مکرم پرنسپل صاحب جامعہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے مقابلہ کے اختتام پر تمام شاملین کو مبارکباد دی۔ اسی طرح اول اوردوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے علاوہ 2حوصلہ افزائی کے مزید انعامات کا اعلان کیا۔ خصوصی طور پر جامعہ احمدیہ کے پہلے سال درجہ ممہدہ کے طلباء کا منظوم کلام پڑھنے کے شوق کو خوب سراہا۔ مقابلہ کا رزلٹ کچھ یوں رہا:

اول: عزیزم اسمعیل عبد اللطیف صاحب (درجہ ممہدہ)

دوم: عزیزم عثمان Libuyiصاحب (درجہ اولیٰ)

حوصلہ افزائی: عزیزم قاسم عیسیٰ صاحب (درجہ ممہدہ)

حوصلہ افزائی: عزیزم حمیم ولید صاحب (درجہ ممہدہ)

طلباء کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے تین، تین طلباء نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی جبکہ دیگر طلباء نے انفرادی طور پر حصہ لیا۔ گروپس کے مابین مجموعی طور پر ’’شفقت گروپ‘‘ اول پوزیشن کا حقدار پایا۔ اجتماعی دعا کے ساتھ مقابلہ کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button