افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ تقریربزبانِ سواحیلی

(شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

مجلسِ علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام دورانِ سال مختلف مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں۔ مورخہ 22ستمبر بروز جمعرات ’’مسجد مسرور‘‘ میں سواحیلی زبان میں تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مکرم معلم شمعون جمعہ صاحب (استاد جامعہ) نے قواعد پڑھ کرسُنائے۔ مکرم عزیز احمد شہزاد صاحب، مکرم عثمان ٹکاٹو صاحب اور مکرم قاسم مگالو صاحب (اساتذہ جامعہ) نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے جبکہ دیگر اساتذہ بھی بطور مہمان تشریف لائے۔

اس مقابلہ کے لیے درج ذیل تین عناوین کا انتخاب کیا گیا تھا: قرآن کریم کی فضیلت، سیرت حضرت مسیح موعودؑ اور برکاتِ خلافت۔

19 طلباء نے تیاری کے ساتھ اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ ہر مقرر نے ان میں سے کسی ایک عنوان پر تقریر کی۔ ہر تقریر کا دورانیہ تین منٹ تھا۔ مقابلہ کا رزلٹ کچھ یوں رہا:

اول: عزیزم داؤد جمعہ (درجہ ممہدہ)

دوم: عزیزم حسین عمر Mpenda(درجہ ثانیہ)

سوم: عزیزم جمعہ Mwanyika (درجہ ثانیہ)

طلباء کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے تین، تین طلباء نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی جبکہ دیگر طلباء نے انفرادی طور پر حصہ لیا۔ گروپس کے مابین مجموعی طور پر ’’شفقت گروپ‘‘ کے نمائندگان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اول پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ مقابلہ کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button