متفرق شعراء

دلی دعائیں

(عطاء المجیب راشد۔ امام مسجد فضل لندن)

تیرا سفر ہو باعثِ رحمت خدا کرے

ہو لمحہ لمحہ ساعتِ نصرت خدا کرے

سایہ فگن ہو نصرتِ مولیٰ قدم قدم

’’ہر ملک میں تمہاری حفاظت خدا کرے‘‘

مشکل کوئی بنے نہ کسی جا بھی سدِّراہ

ہر حال میں تمہاری اِعانت خدا کرے

دنیا بگوشِ ہوش سنے تیری بات کو

اترے دلوں میں تیری نصیحت خدا کرے

رغبت دلوں میں پیدا ہو اسلام کی طرف

دیکھے فلک یہ شانِ فصاحت خدا کرے

دنیا سمٹ کے آئے یوں قدموں تلے ترے

ظاہر ہو تجھ سے ایسی کرامت خدا کرے

فتح و ظفر سے تیرا عَلم سر بلند ہو

ہر گام پر ملے تمہیں رِفعت خدا کرے

’’تم ہو خدا کے ساتھ، خدا ہو تمہارے ساتھ‘‘

ہر دم نصیب اپنی معیّت خدا کرے

مستِ مئے وفا ہے عطاء المجیب بھی

بڑھتی رہے وفا کی یہ دولت خدا کرے

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button