افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں حفظِ ادعیہ کے مقابلہ جات

(شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

مجلسِ علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام ‘‘حفظِ ادعیہ’’ کے دو مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

پہلا مقابلہ ادعیۃ القرآن کا تھا جو مورخہ 8؍ستمبر بروز جمعرات جامعہ کے ہال میں منعقد ہوا۔ اس مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مکرم معلم شمعون جمعہ صاحب (استاد جامعہ) نے قواعد پڑھ کرسُنائے۔ مکرم ایاز احمد ڈوگر صاحب (استاد جامعہ) کو بطور منصف مدعو کیا گیا تھا جبکہ دیگر اساتذہ بھی بطور مہمان تشریف لائے۔

اس مقابلہ کا نصاب کتابچہ Maombi ya Kurani Tukufu مقرر تھا جس میں قرآنی دعائیں مع ترجمہ درج ہیں۔ 11 طلباء نے تیاری کے ساتھ اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ طلباء کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے تین، تین طلباء نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی۔ یہ کوئز مقابلہ تھا۔ پہلے راؤنڈ میں تمام شرکاء سے تین تین سوالات پوچھے گئے۔ دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والے شرکاء سے دو دو سوالات پوچھے گئے اور رزلٹ فائنل ہوا۔ مقابلہ کا رزلٹ کچھ اس طرح رہا۔

اول: عزیزم حسین عمر Mpenda (درجہ ثانیہ)

دوم: عزیزم جمعہ رشید Mtima (درجہ ممہدہ)

سوم: عزیزم سلیم Ngenzirabona (درجہ ثانیہ)

دوسرا مقابلہ ادعیۃ الرسولؐ کا تھا جو مورخہ 15؍ستمبر بروز جمعرات مسجد مسرور میں منعقد ہوا۔ مکرم معلم شمعون جمعہ صاحب نے بطور منصف شرکاء سے سوالات پوچھے۔ دیگر اساتذہ جامعہ بھی بطور مہمان مدعو تھے۔ مقابلہ کا نصاب کتابچہ Maombi ya Mtume Mtukufu saw تھا جس میں احادیث کی دعائیں مع ترجمہ درج ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں تمام شرکاء سے تین تین سوالات پوچھے گئے۔ دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والے شرکاء سےمزید دو دو سوالات پوچھے گئے ۔ دوسرے راؤنڈ کے بعد تیسری پوزیشن کا فیصلہ ہوگیا لیکن پہلے دو طلباء کے مابین مقابلہ برابر رہا۔ اس پر دونوں سے باری باری مزید پانچ سوالات پوچھے گئے اور پوائنٹس پر پوزیشن کا فیصلہ ہوا۔

اول: عزیزم عبد اللہ یوسف (درجہ ممہدہ)

دوم: عزیزم حسین عمر Mpenda (درجہ ثانیہ)

سوم: عزیزم نعیم Andale (درجہ ثانیہ)

دونوں مقابلہ جات میں گروپس کے مابین مجموعی طور پر ‘‘شفقت گروپ’’ کے نمائندگان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اول پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ مقابلہ جات کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button