افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ اذان

(شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

مجلسِ علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام مورخہ 30 جون 2022ء بروز جمعرات ’’مقابلہ اذان‘‘ منعقد ہوا۔ الحمدللہ علیٰ ذلک۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مکرم معلم عبد اللہ رمضان صاحب (استاد جامعہ) نے قواعد پڑھ کرسُنائے۔ اس مقابلہ میں منصفین کے فرائض مکرم معلم شمعون جمعہ صاحب اور مکرم معلم عثمان ٹکاٹو صاحب (اساتذہ جامعہ) نے ادا کیے جبکہ دیگر اساتذہ بھی بطور مہمان مدعو تھے۔ مجموعی طور پر 30 طلباء نے اس مقابلہ میں حصہ لیا اور خوش الحانی کے ساتھ اذان پڑھ کر سنائی۔

طلباء کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے تین، تین طلباء نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی جبکہ دیگر طلباء نے انفرادی طور پر مقابلہ میں حصہ لیا۔ مقابلے کے نتائج کچھ اس طرح رہے:

اول : عزیزم حسین عمر Mpenda(درجہ ثانیہ)

دوم: عزیزم اسمعیل عبد اللطیف (درجہ ممہدہ)

سوم: عزیزم صالح رجب (درجہ اولیٰ )

گروپس کے مابین مجموعی طور پر ’’شفقت گروپ‘‘ کے نمائندگان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اول پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ اس مقابلہ کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button