متفرق

ِبیف پلاؤ

اجزا

عمدہ گوشت ہڈی کے بغیر ایک کلو ، ثابت پیاز2 عدد، لہسن ایک گٹھی،نمک حسبِ ذا ئقہ ، ثابت سوکھا دھنیا دو کھانے کے چمچ،سونف ایک چائے کا چمچ،پسی ہو ئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،ثابت گرم مصا لحہ 2 کھانے کا چمچ،چاول تین گلاس

ترکیب

گوشت ،پیاز،لہسن اور سب مصالحہ جات کو 6 گلاس پانی میں ڈال کرپکا ئیں۔جب گوشت گل جائےتو گوشت کو نکال کر یخنی علیحدہ کرلیں۔تین گلاس چاول کو آ دھا گھنٹہ پانی میں بھگو دیں۔اب حسب ضرورت آئل میں ایک کٹا ہوا پیاز فرائی کریں۔جب پیاز گو لڈن براؤن ہو جائے تو اُس میں ایک کپ پانی ڈا ل دیں۔اب اس میں گوشت،6 ہڑی مرچ ثابت ،ایک کپ دہی ،ایک چمچ پسی ہوئی کالی مرچ ،ایک چمچ پسا ہوا ادرک ڈال کر پندرہ منٹ فرائی کریں۔اب ساڑھے چار گلاس یخنی ڈال دیں۔جب یخنی ابلنے لگے تو بھگوئے ہو ئے چاول کا پانی نکال کر اس میں ڈال دیں۔جب پانی خشک ہونے لگے تو پندرہ منٹ کے لیے چاولوں کو دم پر رکھ دیں۔پلاؤ تیار ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button