افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ تلاوت قرآن کریم

(شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں امسال علمی مقابلہ جات کا آغاز ’’مقابلہ تلاوت قرآن کریم‘‘ سے ہوا جو مورخہ 23؍جون 2022ء بروز جمعرات منعقد ہوا۔ الحمدللہ علیٰ ذلک۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مکرم شمعون جمعہ صاحب (نائب نگران مجلسِ علمی) نے قواعد پڑھ کر سنائے۔ مقابلہ کے نصاب کے طور پر سورۃ البقرہ آیت 285-286، سورۃ الجمعۃ آیت 2-3 اور سورۃ النصر کا انتخاب کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 30 طلباء نے اس مقابلہ میں حصہ لیا اور حسنِ قراءت کے ساتھ تلاوت کی۔ تینوں گروپس سے تین ، تین طلباء نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی جبکہ دیگر طلباء نے انفرادی طور پر مقابلہ میں حصہ لیا۔ مقابلہ کا رزلٹ کچھ اس طرح رہا۔

اول : عزیزم حسین عمر Mpenda(درجہ ثانیہ)

دوم: عزیزم یقین رجب Sandali(درجہ ثالثہ)

سوم: عزیزم داؤد موسیٰ (درجہ ممہدہ)

گروپس کے مابین مجموعی طور پر ’’شفقت گروپ‘‘ کے نمائندگان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اول پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ اس مقابلہ میں منصفین کے فرائض مکرم عزیز احمد شہزاد صاحب اور مکرم عثمان ٹکاٹو صاحب (اساتذہ جامعہ) نے ادا کیے جبکہ دیگر اساتذہ بھی بطور مہمان مدعو تھے۔ نگران صاحب مجلس ِعلمی کی درخواست پر مکرم عابد محمود بھٹی صاحب (پرنسپل جامعہ) بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے تشریف لائے۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ اس مقابلہ کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button