متفرق شعراء

وصیت کر

(عبد السلام اخترؔ)

روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍ستمبر 2013ء میں مکرم عبدالسلام اختر صاحب کی ایک نظم بعنوان ‘‘وصیت کر’’ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

سُن اے حق آشنا تُو اہلِ ایماں ہے وصیت کر

کہ یہ ارشاد باری، حُکمِ قرآں ہے وصیت کر

تجھے حاصل اگر کچھ فہم و عرفاں ہے وصیت کر

وصیت کر کہ تکمیلِ عروجِ بزمِ انساں ہو

خدا کا فضل ہر حالت میں خود تیرا نگہباں ہو

اگر سوچے تو اُس کا فضل ارزاں ہے وصیت کر

وصیت کیا ہے، معراجِ حصولِ فضلِ ربّانی

بِنائے فخرِ ایمانی، کمالِ نوعِ انسانی

یہی آرام و تسکینِ دل و جاں ہے وصیت کر

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button