متفرق شعراء

لاجرم اس عہدِ حاضر کا ہے اب وہ ہی امام

(مبارک احمد ظفر۔ ایڈیشنل وکیل المال یوکے)

جس کا الہامی صحیفوں میں لکھا مسرورایدہ اللہ نام

لاجرم اس عہدِ حاضر کا ہے اب وہ ہی امام

وہ خدا کا برگزیدہ پسر ہے منصوررحمہ اللہ کا

تائیدِ رب الوریٰ ہے ساتھ جس کے گام گام

جو ارادہ بھی کرے گا اس کی رسوائی کا وہ

خود ذلیل و خوار ہو جائے گا اور رسوائے عام

اس سے مجھ کو ہے عقیدت اور اس سے عشق بھی

بس اسی میں ہے مری اب زندگی کا انصرام

اس کے در کی چاکری بھی ہے بڑا اعزاز ایک

اس کے قدموں میں رہوں میں ہے یہی اپنا مقام

اے خدایا! تو عطا کرنا اُسے عمرِ خضر

اس کی سرداری کو رکھنا ہم پہ تُو قائم مدام

یہ سعادت ہے مری اک باعثِ عزّ و شرف

ہے ظفرؔ اس منتخب سردار کا ادنیٰ غلام

(مبارک احمد ظفرؔ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button