متفرق شعراء

رَبَّنَاۤ اَفۡرِغۡ عَلَیۡنَا صَبۡرًا وَّثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا وَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ

بغاوت، فسق، الزامات کی بھرمار دیکھو گے

منافق حامیوں پر مشتمل کردار دیکھو گے

پڑے ہو مخمصوں میں تم اگر تاریخ بھی پڑھ لو

خلافت کے تقدّس پر بڑی یلغار دیکھو گے

کوئی مسند کی لالچ میں وفائیں بیچ بیٹھا ہے

کہیں پر حرص کے سرطان کے بیمار دیکھو گے

ملیں گے نکتہ چینی پر کمربستہ کبھی اپنے

کبھی ان کے لبادے میں چھپے اغیار دیکھو گے

بتائیں گے تمہیں کس چیز نے دنیا بدل ڈالی

خلافت کے پھلوں کے ہر طرف اشجار دیکھو گے

سمندر روکنے والوں کی حالت پر تعجب ہے

اسی کوشش میں جن کو ڈوبتا ہر بار دیکھو گے

جماعت دم بدم یک جان ہے رہبر کے سائے میں

اگرچہ دھوپ میں جھلسے ہوئے غدّار دیکھو گے

دعائے رَبَّنَا اَفْرِغْ عَلَیْنَا ورد بنتے ہی

خطا جاتا ہوا دشمن کا ہر اِک وار دیکھو گے

خلافت سے عداوت پالنے والو! ذرا سن لو

خدا کے کام میں ٹانگیں اڑا کر ہار دیکھو گے

(حافظ اسداللہ وحید۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button