متفرق شعراء
بنام سید طالع احمد
بنام سید طالع احمد
پیا ہے تم نے شہادت کا جام تم کو سلام
دیا خدا نے یہ اعلیٰ مقام ۔ تم کو سلام
یوں اپنے خون سے لکھی ہے داستانِ وفا
رہے گا ذِکر لبوں پر مدام تم کو سلام
وہ زیرِ خنجرِ دشمن بھی پاسِ عہد وفا
وفا بھی کہتی ہے طالع سلام تم کو سلام
خوشا نصیب تِرے لب پہ تھا دمِ رخصت
ہوں جان و دل سے غلامِ امام تم کو سلام
ہے جب تلک یہ جہاں آنے والی نسلیں بھی
کریں گی یاد بَصَد اِحترام تم کو سلام
اے جگمگاتے ستارے شہیدِ راہِ وفا
چمک رہا ہے فلک پہ یہ نام تم کو سلام
خدا کو پیارے ہوئے اے مجاہدِ رہِ دیں
خدا کے پیاروں میں شامل ہے نام تم کو سلام
(شگفتہ عزیز شاہ)