متفرق شعراء

اعلیٰ تری تخلیق

اعلیٰ تری تخلیق، تُو ذیشان ہے مولا

ہم سب کا فقط تُو ہی نگہبان ہے مولا

میں گرچہ گنہگار، تُو رحمان ہے مولا

بے کس پہ کرم کرنا تری شان ہے مولا

گمراہ مسافر کو ہے تُو راہ دکھاتا

بھٹکا ترے رستے سے یہ انسان ہے مولا

تیرے ہی اشارے پہ چمکتے ہیں ستارے

خورشید و قمر سے تری پہچان ہے مولا

بخشش کا طلبگار ہے ہر شخص جہاں میں

ہر بندۂ ناچیز کا تُو مان ہے مولا

بن مانگے عطا کرتا ہے ہر جنّ و بشر کو

اِس عالمِ خاکی کا تُو سلطان ہے مولا

ہر صبح و مسا نام ترا لیتی ہے بشریٰ

ہر سانس مری کرتی یہ گردان ہے مولا

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button