پردہ

پردہ کی طرف توجہ پیدا کرنے کا طریق

سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ لجنہ اماء اللہ ہالینڈ کی Virtual ملاقات مورخہ 22؍اگست 2020ء میں لجنہ کی طرف سے پردہ کے متعلق ہونے والے ایک سوال کا جواب عطا فرماتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

جواب: یہ پردہ صرف جماعت احمدیہ کا حکم نہیں ہے۔ناصرات میں بھی اور لجنہ میں بھی یہ تربیت ہونی چاہیے کہ پردہ کا حکم جو ہے یہ قرآن کریم کا حکم ہے ، اللہ اور رسول کا حکم ہے۔اس لیے جماعت نے وہ کام کرنے ہیں جواللہ اور رسول نے فرمائے ہیں۔اور یہ ایسے حکم ہیں، جن کا ذکر ہے، واضح حکم ہیں۔ قرآن کریم میں جو بعض خاص باتیں ہیں، اہم، کھلی کھلی واضح ہدایات، احکامات ان میں ایک پردہ کا حکم ہے۔اس لیے ہم کہتے ہیں ۔اس میں اگر صرف یہ ہوتا کہ کسی چیز سے استنباط کیا جاتا یا کسی چیز سے سمجھا جاتا، اس کو Interpret کیا جاتاکہ اس سے یہ مطلب نکلتا ہے تو پھر گنجائش نکل سکتی تھی کہ لڑکیاں سمجھیں یا عورتیں سمجھیں کہ ہاں یہاں پردہ کی اجازت ہے اور یہاں نہیں ہے۔ لیکن جب واضح حکم آ گیا تو پھر ہم نے اس حکم پہ عمل کرنا ہے اور کروانا ہے۔یہ باتیں اچھی طرح لڑکیوں کے دماغوں میں ڈال دیں تو پردہ کی طرف بھی توجہ پیدا ہو گی۔ اصل چیز یہ پیدا کریں کہ حیاایمان کا حصہ ہے ، حدیث ہے۔ جب حیا پیدا ہو جائے گی تو خود بخود پردہ کی طرف بھی توجہ پیدا ہو جائے گی۔چاہے وہ یونیورسٹی میں پڑھنے والی لڑکی ہے، وہ اپنے حیا کے دائرہ میں رہے گی، اپنے لباس کا خیال رکھے گی اور پھر پردہ کا بھی خیال رکھے گی۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button