متفرق شعراء

درود بھیجیے ہر روز مصطفیٰؐ کی طرف

وبا دھکیل رہی ہے ہمیں فنا کی طرف

کڑا ہے وقت توجہ کرو دعا کی طرف

خدا سے رحم کو مانگو کہ اب دعا ہے فقط

علیل روحوں کو لے جائے جو شفا کی طرف

خدا سے دُور چلی جا رہی ہے یہ دنیا

کرو منادی بلاؤ اُسے خدا کی طرف

بھٹک رہا ہے اندھیروں میں آج کا انساں

چلو کہ پھر سے نکالیں اُسے جِلا کی طرف

نہیں ہے وقت یہ لاف و گزاف، گانے کا

اب آؤ حمد کی جانب چلو ثنا کی طرف

جو چاہو ہم سے ہو راضی خدا تو پھر یارو

درود بھیجیے ہر روز مصطفیٰؐ کی طرف

مسیح وقت جو دے چکا ہے پہلے سے

خدارا کان دھرو آؤ اس صدا کی طرف

ظفرؔ، امامِ زمانہ ہے امن کا ضامن

بُلا رہا ہے ہمیں وہ رہِ بقا کی طرف

(مبارک احمد ظفر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button