خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ02؍جون 2018ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ خالدہ احمد بنت Mr. Eugeniusz Grzelak کا ہے۔

اس موقعہ پر حضور انور نے لڑکی کے وکیل سے دریافت فرمایا:

Jonathan! how should I pronounce the name of father of the girl

Jonathan صاحب کے عرض کرنے پر حضور انور نے دلہن کے والد کا نام بیان کرنے کے بعد فرمایا:

یہ نکاح عزیزم عطا ء النصیر (مربی سلسلہ یونان)کے ساتھ پانچ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے جو عبداللطیف صاحب کے بیٹے ہیں ۔ لڑکی کی طرف سے ان کے وکیل Jonathan Butterworth صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کرواتے ہوئے لڑکی کے وکیل سے انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ماریہ ربانی بنت ملک عابد ربانی صاحب کا ہے۔ یہ نکاح عزیزم مصور احمد ابن مظفر احمد صاحب (ڈربی) کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

دونوں رشتوں کے ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لیے دعا کر لیں۔

اس کے بعد حضور انور نےان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور دعا کے بعد دونوں نکاحوں کے فریقین نے حضور انور سے مبارک باد لیتے ہوئے حضور انور سے مصافحہ کی سعادت بھی پائی۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button