عالمی خبریں

کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں حسب روایت جماعت احمدیہ پاکستان اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں پیش پیش

اب تک کروڑوں روپے کا راشن و دیگر امدادی اشیاء کی تقسیم ۔گھر گھر آگاہی مہم جاری

احمدی نوجوان بڑھ چڑھ کے وزیر اعظم کے ریلیف پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں

پہلی قسط کے طور پر تیس لاکھ روپے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروا دیے گئے ۔ترجمان جماعت احمدیہ

ربوہ (پ ر) کورونا وائرس کی صورت حال سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جماعت احمدیہ اپنی درخشاں روایت کے مطابق بنی نوع انسان کی بے لوث ہمدردی کے جذبہ سے ہم وطنوں کی خدمت کر رہی ہے۔ اب تک کے کاموں کی کچھ جھلکیاں پیش ہیں۔

٭ پاکستان بھر میں7228ضرورت مند گھروں میں راشن پیکس اور نقدرقوم کی تقسیم کر دی گئی ہے۔

٭ ہینڈ سینیٹائزر کی23380 بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

٭ فیس ماسک 3500اور صابن 5000کی تعداد میں تقسیم کیا گیا۔

٭ آگاہی مہم کے سلسلہ میں15706گھروں سے رابطہ کیا گیااور16868گھروں میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔

٭ ربوہ شہر کی تمام رہائشی کالونیوں اور سڑکوں بشمول مسیحی بستی اور گرجا گھروں کو کلورین ملے پانی سے دھویا جا رہا ہے۔

٭ احمدی نوجوان وزیر اعظم کی اعلان کردہ ریلیف فورس میں بڑھ چڑھ کر رجسٹر ہو رہے ہیں۔

٭ وزیر اعظم کے قائم کردہ کوروناریلیف فنڈ میں ابتدائی طور پر30 لاکھ روپے کی رقم جمع کرائی گئی ہے۔

ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان سلیم الدین کاکہنا ہے کہ جماعت احمدیہ کی ہمیشہ سے یہ روایت ہے کہ جب بھی ملک کوکسی مشکل کا سامنا ہوا، احمدی ملک کی خدمت کے لیے صف اوّل میں کھڑے ہوتے ہیں۔ ملک کے دفاع کی بات ہو ،یا وطن کی تعمیر و ترقی کا کام ہو ،زلزلہ کی مشکلات ہوںیا سیلاب کی آفت کا سامنا ہو، جماعت احمدیہ کو ہر موقع پر ملک کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کاموقع ملا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کے لیے امتحان کی اس گھڑی میں بھی جماعت احمدیہ پاکستان بلا امتیاز مذہب و ملت اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑی احمدی اپنی جان و مال سے بے لوث خدمت کے لیے حاضرہوئے ہیں۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان نازک حالات میں تمام اختلافات بھلا کر ضرورت مندہم وطنوں کے لیے بھائی چارہ کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھیں اور اس بیماری کے خلاف حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کریں۔ترجمان نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی بنی نوع انسان کو اس وبا سے جلدنجات دے###

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button