افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں سالانہ پکنک

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

جامعۃ المبشرین سیرالیون کے پہلے سمسٹر کے امتحانات دسمبر 2019ء میں ہوئے۔ جس کے بعد جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کو جلسہ سالانہ 2020ء کے انتظامات کے لیے وقار عمل اور دیگر امور کی تیاری کی سعادت نصیب ہوئی۔ الحمد للہ ، جماعت احمدیہ سیرالیون کا جلسہ سالانہ کامیابی کے ساتھ مورخہ 24تا 26؍جنوری کو منعقد ہوا۔ جلسہ کی تیاری اور کامیاب انعقاد کے بعد دوسرے سمسٹر کے آغاز پر جامعہ کی ایک پکنک منعقد ہوئی۔ جس کے لیے باقاعدہ ایک کمیٹی تیار ہوئی اور اساتذہ اور طلباء کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ اس مرتبہ پکنک کے لیے بو ٹاؤن کے سٹیڈیم کا انتخاب ہوا جو کہ کچھ عرصہ پہلے تیار ہوا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ سٹیڈیم کی انتظامیہ سے ملاقات کر کے ایک دن کے لیے سٹیڈیم کرایہ پر لیا گیا۔

مورخہ 9؍فروری بروز اتوار صبح9بجے طلباء مقررہ مقام کی طرف روانہ ہوئے۔ طلباء کی دلچسپی کے لیے ان کو چار ٹیموں میں تقسیم کر کے ان کے درمیان فٹبال کا ایک ٹورنامنٹ کروایا گیا۔ ہر ٹیم میں ایک استاذ نے بھی حصہ لیا۔ ابتدائی راؤنڈ کھانے سے پہلے ہوئے اور فائنل میچ دوپہر کے کھانے اور نمازوں کی ادائیگی کے بعد کھیلا گیا جو کہ فاتح ٹیم نے penaltiesپر جیتا۔ فائنل کے بعد ایک تفریحی و ادبی تقریب بھی ہوئی جس میں طلباءنے مختلف دلچسپ پروگرام پیش کیے۔ اساتذہ کی فیملیز اور بچوں کی تفریح کے لیے سٹیڈیم کے ساتھ ایک پارک میں جھولوں کا بھی انتظام کروایا گیا تھا۔

الحمد للہ ، طلباء اس پروگرام سے بہت لطف اندوز اور خوب محظوظ ہوئے۔ شام 6بجے جامعہ کے لیے واپسی ہوئی۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button