کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ جرمنی میں انفارمیشن ڈے

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

3؍اکتوبر کو جرمنی میں یوم اتحاد منایا جاتا ہے جسے جرمن زبان میں Tag der Deutschen Einheit اور انگلش میں German Unity Day کہا جاتا ہے ۔ اس دن مشرقی جرمنی اور مغربی جرمنی متحد ہوئے تھے ۔یہ جرمنی کا قومی دن ہے اور اس روزپورے ملک میں قومی تعطیل ہوتی ہے۔

چنانچہ اس قومی دن کو منانے کے لئے جامعہ احمدیہ جرمنی میں ایک پروگرام Jamia information day کا انعقاد کیا گیا ۔

جامعہ احمدیہ جرمنی ،جرمنی کے ایک چھوٹے سے قصبے Riedstadt Goddelau میں واقع ہے ۔اس قصبے اور اسے کے ساتھ ملحقہ مزید چار قصبوں کو ملا کر یہ علاقہ Riedstadtکہلاتا ہے ۔ Jamia information day کے حوالے سےدس ہزار کی تعداد میں دعوت نامے شائع کیے گئے اور پھر ان دعوت ناموں کوRiedstadt اور اس کے ملحقہ علاقوں میں طلبہ جامعہ احمدیہ جرمنی نے گروپس کی صورت میں گھر گھر جا کر تقسیم کیا۔اسی طرح 7مختلف جگہوں پر اس پروگرام کے حوالے سے بڑے سائز کے اشتہار لگائے گئے اور جسے اس علاقے کی دو اخبارات Ried Echo اور Groß-Gerau Echoمیں بھی یہ اشتہار دیا گیا ۔

اس دن کو بہترین رنگ میں منانے کے لیے پروگرام کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔جامعہ کے مین ہال میں اسلام اور قرآن کریم کے بارے میں ایک بڑی نمائش کا انتظام کیا گیاجس میں قرآن کریم کے مختلف زبانوں میں تراجم رکھے گئے اور اسلام اورجماعت احمدیہ کے بارےRoll ups بینرزکو ترتیب کے ساتھ رکھا گیا۔ اسی طرح ہال میں دو جگہیں مخصوص کی گئیں جہاں ٹی وی پر ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے جامعہ احمدیہ اور جماعت احمدیہ کے بارے معلومات فراہم کی گئیں۔

جماعتی کتب و لٹریچر کی تقسیم کا بھی انتظام تھا جو جامعہ احمدیہ کی گیلری میں کیا گیا۔

جامعہ احمدیہ کے تین کلاس رومز میں مختلف موضوعات پر لیکچرز کا انتظام کیا گیا ۔طلبہ جامعہ احمدیہ جرمنی نے ان لیکچرز کو تیار کیا اور مہمانوں کے سامنے پیش کیا ۔یہ لیکچرز ملکی آئین اور شریعت،اسلام میں عورت کا مقام وغیرہ کے موضوع پر دیے گئے ۔

مہمانوں کی خواہش پر ان کے نام خوبصورت انداز میں لکھنے کے لیے کیلی گرافی یعنی خطاطی کا بھی انتظام کیا گیا ۔اس کے لئے ایک کارڈ پرنٹ کروایا گیا جس کے ایک طرف جامعہ احمدیہ کی تصویر اور جامعہ کے بارے معلومات اور دوسری طرف کیلی گرافی کے لئے جگہ تھی ۔

مہمانوں کے لیے جامعہ کی طعام گاہ میں تواضع کا بھی انتظام تھا ۔اس دوران مہمانوں کے ساتھ طلبہ جامعہ احمدیہ و اساتذہ کی گفت و شنید بھی جاری رہی ۔
مؤرخہ 3؍ اکتوبرکو صبح 10 بجے سے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور شام 7بجے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ مہمانوں نے سارے انتظامات کو بہت پسند کیا ۔ طلبہ جامعہ احمدیہ جرمنی آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ڈیوٹی پر موجود تھے اور پھر مہمانوں کو جامعہ کا tour کرواتے اور اُن کے سوالات کے جوابات بھی دیتے۔ مہمانوں نے اس پروگرام کو بہت پسند کیا اور وزیٹر زبُک میں اپنے نیک تأثرات کا بھی اظہار کیا کہ ہمیں یہاں آکر بہت اچھا لگا اور ہمیں پوری تفصیل کے ساتھ جامعہ اور نمائش کا تعارف کروایا گیا۔ ہمیں بہت سی نئی معلومات ملی ہیں اور ہمارے علم میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک فیملی نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلی دفعہ معلوم ہوا کہ اسلام امن، سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر مہمان نے اچھے تأثرات کا اظہار کیا ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button