خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 28؍اپریل 2019ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 28 اپریل 2019ء بروز اتوار مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ نبا غوری کا ہے جو مبرور خان غوری صاحب کی بیٹی ہیں یہ نکاح عزیزم سید محمد ابراہیم ابن سید سجاد احمد صاحب (جاپان) کے ساتھ چار ہزار پانچ سو امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔ سید ابراہیم اس سال جامعہ احمدیہ کینیڈا سے مربی بن کے فارغ ہوئے ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ نائلہ خان کا ہے جو منصور احمد ندیم خان صاحب (یو کے)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم ارسلان شمسی (واقف نو)ابن لیاقت شمسی صاحب( یو کے)کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا، ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور دونوں نکاحوں کے فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں شرف مصافحہ بھی عطا فرمایا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

مزید دیکھیں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button