کچھ جامعات سے

سالانہ تقریب تقسیم اسناد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا

(مرزا خلیل احمد بیگ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭… حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خصوصی پیغام

٭…۹؍ممالک سے ۲۹؍فارغ التحصیل مبلغین کرام میں تقسیمِ اسناد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کی آٹھویں سالانہ تقریب تقسیم اسناد یکم و ۲؍جون ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ و اتوار کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس جامعہ کی بنیاد ۲۰۱۲ء میں امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے بابرکت دور خلافت میں رکھی گئی تھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے مختلف ممالک سے طلبہ تحصیل علم کے لیے یہاں آتے ہیں اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد مختلف ممالک میں خدمات سلسلہ بجا لاتے ہیں۔ اس سال ۹؍ممالک کے ۲۹؍ طلبہ میدانِ عمل میں جا رہے ہیں۔ ان ممالک کے نام یہ ہیں:گھانا، نائیجیریا، گیمبیا، لائبیریا، سیرا لیون ، سینٹرل افریقہ، گبون، زیمبیا اورماریشس۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کلاس کے فارغ التحصیل ہونے کے بعد جامعہ احمدیہ کی اس شاخ سے ۲۵؍ ممالک کے کُل ۱۷۲؍طلبہ شاہد کی ڈگری لے کرفارغ التحصیل ہو چکے ہیں ۔ الحمدللہ۔ ان ممالک کے نام اور مبلغین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:

محض خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ امسال جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کے دو روزہ کانووکیشن کی پہلی تقریب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے مورخہ یکم جون ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ جامعہ احمدیہ یوکے، جرمنی و کینیڈا کی مشترکہ تقریب تقسیم اسناد میں بذریعہ ایم ٹی اے براہ راست شامل ہو کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت نصائح کو براہ راست سن کر ہوئی ۔ فالحمدللہ علی ذالک

کانووکیشن کے دوسرے دن ۲؍جون بروز اتوار کی پُروقار تقریب کے مہمان خصوصی جماعت احمدیہ گھانا کے امیر و مشنری انچارج مولانا نور محمد بن صالح صاحب تھے جبکہ اس تقریب میں گھانا کے کئی معززین بھی تشریف لائے تھے جن میں ممبر پارلیمنٹ، منکسم کی مقامی چیف، وزارت مذہبی امور کے نمائندے، سرکاری حکام ، نائب امراء ، ممبران مجلس عاملہ، صدر مجلس خدام الاحمدیہ گھانااور ان کی عاملہ کے بعض ممبران نیز مقامی جماعتی عہدیداران ، فارغ التحصیل ہونے والے مربیان کے والدین اوردیگر معززین بھی شامل تھے۔

اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تقریب میں ۲۷۵؍طلبہ و اساتذہ جامعہ کے علاوہ ۲۰۵؍مہمانان نے شرکت کی جبکہ کُل تعداد ۵۰۰؍کے لگ بھگ تھی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و نظم سے ہوا۔ امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے کانووکیشن کے لیے بھجوائے گئے پیغام کا انگریزی ترجمہ تمام طلبہ اور مرکزی مہمانان کو مہیا کیا گیا اور مکرم امیر صاحب نے یہ پیغام تلاوت و نظم کے بعد پڑھ کر سنایا۔

مکرم مرزا خلیل احمد بیگ صاحب وائس پرنسپل و صدر اکیڈمک کمیٹی نے کانووکیشن کی رپورٹ پیش کی اور طلبہ کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات مہیا کیں۔ معزز مہمانوں نے اپنے تاثرات میں بار بار یہی اظہار کیا کہ آپ لوگ اسلام کے نمائندہ ہیں۔ اسلام کی سچی تصویر گھانا کے لوگوں تک پہنچانے کے لیے آپ کی خدمات کی شدید ضرورت ہے اور جماعت احمدیہ ہی وہ جماعت ہے جو تمام مسلمانوں کو متحد رکھ سکتی ہے۔

دوران پروگرام طلبہ کے گروپس نے حمدیہ نغمات اورجامعہ احمدیہ کا ترانہ بھی پیش کیا جبکہ تقریب کےآخر پر مکرم امیر صاحب نے شاہدین کو سندات پیش کیں اور طلبہ کو ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ آپ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تفصیلی ہدایات سے نوازا ہے ان کو ساتھ لے کر جائیں اور ان پر عمل کو یقینی بنائیں۔

شاہدین

جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا ۲۰۲۴ء

مکرم حافظ عثمان Yeboah Kصاحب مربی سلسلہ، مکرم O. Nabeel Ahmad Aصاحب مربی سلسلہ، مکرم Lanbontan M. M. Huzaifa صاحب مربی سلسلہ، مکرم جاذب محمود صاحب مربی سلسلہ، مکرم Saidu Maruf Abdul Wahid صاحب مربی سلسلہ، مکرم Ibrahim I. Nyei صاحب مربی سلسلہ، مکرم Appiah Hafiz صاحب مربی سلسلہ، مکرم Kromah G. Momoh H صاحب مربی سلسلہ، مکرم آفاق منیب صاحب مربی سلسلہ، مکرم احمد کمال صاحب مربی سلسلہ، مکرم سید حمزہ سعید صاحب مربی سلسلہ، مکرم صالح عبد الغالب صاحب مربی سلسلہ، مکرم Jowaheer محسن عطاءالحبیب صاحب مربی سلسلہ، مکرم Essel Jameel صاحب مربی سلسلہ، مکرم Arthur احمد صاحب مربی سلسلہ، مکرم عمر صادق صاحب مربی سلسلہ، مکرم Mpala Abdul Razzaq Danial صاحب مربی سلسلہ، مکرم Ajibike Ridwanullah Olayinka صاحب مربی سلسلہ، مکرم ابراہیم Camara صاحب مربی سلسلہ، مکرم Barry Abdul صاحب مربی سلسلہ، مکرم حافظ عبد الصمد Boateng صاحب مربی سلسلہ، مکرم Alieu Fatty صاحب مربی سلسلہ، مکرم یوسف Fatty صاحب مربی سلسلہ، مکرم Masamba Richard صاحب مربی سلسلہ، مکرم کامران حارث ضیاء صاحب مربی سلسلہ، مکرم Dawda Singhateh صاحب مربی سلسلہ، مکرم ابو بکر Anderson صاحب مربی سلسلہ، مکرم پرویز احمد صاحب مربی سلسلہ، مکرم شمس الدین یوسف Arhin صاحب مربی سلسلہ۔

دعا کے بعد سب حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: مرزا خلیل احمد بیگ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button