جماعت احمدیہ مالٹا میں جلسہ سیرت النبیﷺ اور چرچ کے زیر اہتمام ایک بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد
جلسہ سیرت النبی ﷺ
اللہ تعالیٰ کےخاص فضل وکرم سے جماعت احمدیہ مالٹا کو مورخہ ۱۵؍ستمبر ۲۰۲۴ء بروز اتوار جلسہ سیرت النبیﷺ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ اس موقع پر مختلف عناوین پر تقاریر کی گئیں اور آنحضرتﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنانے پر توجہ دلائی گئی جو کہ فی زمانہ تمام مسائل کا حل اور ہماری روحانی، اخلاقی اور معاشرتی تربیت کا ذریعہ ہے۔
چرچ کی طرف سے بین المذاہب کانفرنس
ایک مقامی چرچ کی طرف سے مورخہ ۲۰؍ستمبر۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک ایک بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی اور تقاریر کیں۔ اس موقع پر خاکسار کو اسلام احمدیت کی نمائندگی میں ‘‘تخلیق میں تنوع اور بین المذاہب ہم آہنگی اور امن’’ کے عنوان پر اپنی گزارشات پیش کرنے کی توفیق ملی۔ یہ پروگرام چرچ کے ملحقہ حصہ (Parvis) میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ قریبی گھروں اور ملحقہ راستوں سے گزرنے والے لوگوں نے بھی اس کانفرنس سے فائدہ اٹھایا۔
(رپورٹ: لئیق احمد عاطف۔ مبلغ سلسلہ و صدر جماعت احمدیہ مالٹا)