کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے سالانہ سپورٹس ڈے 2018ء کا کامیاب انعقاد

(رپورٹ: عابد محمود بھٹی صاحب۔پرنسپل جامعہ احمدیہ تنزانیہ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کو 31 ؍اکتوبر اور یکم نومبر 2018 ءکو اپنے سالانہ سپورٹس ڈے کے انعقاد کی توفیق ملی۔الحمد للہ علیٰ ذالک۔

علمی پروگراموں کے علاوہ کھیل بھی جامعہ کی تدریس کا ایک حصہ ہے۔اور ہر سال جامعہ کے طلبہ میں مسابقت کی روح پیدا کرنے ، ان کی تعلیم و تربیت او ر جسمانی صحت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے سالانہ ورزشی مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں۔

جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے طلبہ کو تین گروپس امانت،شجاعت اور شفقت میں تقسیم کیا گیا ہے۔اجتماعی مقابلہ جات مثلاً فٹ بال، رسہ کشی،والی بال اور ٹیبل ٹینس کے ابتدائی مقابلہ جات دوران سال منعقد کروائے گئے تھے۔نیز بعض انفرادی مقابلہ جات مثلاً دوڑ سو میٹر اور دوڑ 1400 میٹر اور فراگ ریس سپورٹس ڈے سے قبل ہی کرو ا لئے گئے تھے۔

سپورٹس ڈے کا آغاز 31؍ اکتوبر کو صبح سات بج کر تیس منٹ پر گراؤنڈ میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاںجامعہ احمدیہ تنزانیہ کے سینئر ترین سٹاف ممبر مکرم شمعون جمعہ صاحب معلم سلسلہ نے کھیل کی افادیت و اہمیت پر اظہار خیال کیا۔تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔اس کے بعد کھیلوں کاباقاعدہ آغاز ہوا۔

جامعہ احمدیہ تنزانیہ کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ ورزشی مقابلہ جات میں روک دوڑ کا مقابلہ بھی کروایا گیا۔یہ امسال ہونے والا ایک بڑاایونٹ تھا۔ نماز عصر کے بعد طلبہ ، اساتذہ جامعہ احمدیہ اور دیگر احباب نے بھی اس دلچسپ و دلفریب روک دوڑ مقابلے کا نظارہ کیا۔تمام شاملین اور حاضرین اس مقابلہ سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

سالانہ کھیلوں میں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والوں کے اسماء درج ذیل ہیں:


حسب روایت سپورٹس ڈے کا اختتام اساتذہ کی میوزیکل چیئر کے مقابلہ پر ہوا۔ایک پر لطف مقابلہ کے بعد مکرم حافط محمود احمد طاہر صاحب اس مقابلہ کے فاتح قرار پائے۔ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد اساتذہ و طلبہ کے لئے عشائیہ کا اہتمام تھا۔ اس پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا ۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button